واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری

59
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ جمعے کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 35 ہزار600 کیوسک اور اخراج 35 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد14 ہزار500 کیوسک اور اخراج 14 ہزار500کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 22 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 22 ہزار600 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار900 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 100کیوسک اور اخراج 3 ہزارکیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1528.98 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.630 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1210.50 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.018 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.50 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.112 ملین ایکڑ فٹ ہے۔