- Advertisement -
اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):ازبکستان میں منعقد ہونے والی 3 روزہ بین الاقوامی نمائش’’ٹریڈ ڈیلی گیشن ٹو تاشقند ‘‘میں شرکت کےلئےکل( بدھ تک )درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں ۔
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)کی جاری تفصیلات کے مطابق عالمی نمائش 28تا30 نومبر2023 منعقد ہو گی جس میں ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس ، فارماسیوٹیکل ، فوڈ اینڈ ایگرو ، میڈیکل ، ڈینٹل ، آلات جراحی ، انجینئرنگ ، تعمیراتی سامان اور ٹیکسٹائل سے وابستہ خدمات فراہم کرنے والے ادارے اورافراد شرکت کر سکیں گے ۔
- Advertisement -
نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=404677
- Advertisement -