سان فرانسسکو۔25اکتوبر (اے پی پی):انٹرنیٹ کے امریکی سرچ انجن گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ نے اشتہارات، یوٹیوب اور کلاؤڈ سروسز سے تین ماہ کے دوران 19.7 بلین ڈالر منافع حاصل ہونے کا اعلان کیا ہے، گزشتہ سہ ماہی کے دوران الفا بیٹ کو 76.7 بلین ڈالر آمدن ہو ئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی آمدن 69 بلین ڈالر سے 11.16 فیصد زیادہ ہے۔ الفابیٹ کے چیف ایگزیکٹو بھارتی …
گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کو اشتہارات، یوٹیوب اور کلاؤڈ سروسز سے تین ماہ میں 19.7 بلین ڈالر منافع
سان فرانسسکو۔25اکتوبر (اے پی پی):انٹرنیٹ کے امریکی سرچ انجن گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ نے اشتہارات، یوٹیوب اور کلاؤڈ سروسز سے تین ماہ کے دوران 19.7 بلین ڈالر منافع حاصل ہونے کا اعلان کیا ہے، گزشتہ سہ ماہی کے دوران الفا بیٹ کو 76.7 بلین ڈالر آمدن ہو ئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی آمدن 69 بلین ڈالر سے 11.16 فیصد زیادہ ہے۔
الفابیٹ کے چیف ایگزیکٹو بھارتی نژاد سندر پچائی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ گزشتہ سہ ماہی کے دوران اپنے ادرےکے مالیاتی نتائج اور مصنوعات متعارف کرانے کی رفتار سے خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ الفابیٹ مصنوعی ذہانت کو ہر ایک کے لیے زیادہ مددگار بنانے پر توجہ مرکوز کئےہوئے ہے اور اس محاذ پر دلچسپ پیش رفت کر رہی ہے،
صارفین اور سرمایہ کار اس بات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں کہ کمپنیاں کس طرح مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھاتی ہیں ۔مائیکروسافٹ اور اوپن اے آئی کے ساتھ گوگل کو ٹیکنالوجی میں رہنما سمجھا جاتا ہے۔
مائیکروسافٹ نے اپنے بنگ سرچ انجن کواے آئی طاقتوں کے ساتھ تیز کرنا شروع کر دیا ہے لیکن گوگل سرچ انجن کو ابھی تک اس سے کوئی حقیقی خطرہ محسوس نہیں ہوا اور اس نے دنیا بھر میں تقریباً 90 فیصد مارکیٹ پراپنا کنٹرول برقرار رکھا ہوا ہے۔









