مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں چار فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس ۔25اکتوبر (اے پی پی):مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں کم از کم 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ بدھ کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم چار فلسطینی شہید ہو گئے۔اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں تازہ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران قلقیلیہ شہر پر دھاوا بولا اور متعدد گھروں کی تلاشی لی، جس …

مقبوضہ بیت المقدس ۔25اکتوبر (اے پی پی):مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں کم از کم 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ بدھ کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم چار فلسطینی شہید ہو گئے۔اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں تازہ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران قلقیلیہ شہر پر دھاوا بولا اور متعدد گھروں کی تلاشی لی، جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہوئیں اور اس دوران فوج نے براہ راست اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جبکہ اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ کے قبرستان کے قریب ایک جگہ کو دو میزائلوں سے حملہ کیا جسکے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائلی فوج کے حملوں میں جنین میں تین اور قلقیلیہ میں ایک فلسطینی شہید ہوا ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نےمہاجرین کیمپ پر دھاوا بولا اور متعدد گھروں اور عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز کو تعینات کیا، جس سے جھڑپیں شروع ہوئیں،چھاپے مار کارروائیوں کے ساتھ ہی جینین شہر کے کئی محلوں میں بجلی کی بندش تھی۔

مزید خبریں