ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ کا سابق سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی کی وفات پر تعزیت کا اظہار

ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ کا سابق سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی کی وفات پر تعزیت کا اظہار

کوئٹہ۔ 12 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے سابق سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی کی وفات پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے کہا کہ سینیٹر (ر) نصیب اللہ خان بازئی کی وفات ایک افسوسناک سانحہ ہے، مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

غزالہ گولہ نے مرحوم کے درجاتِ کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔