میزان بنک کے وفد کا سیالکوٹ چیمبرکا دورہ، علامہ اقبال میموریل ہسپتال کی ایم آر آئی مشین کی خریداری کے لیے چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی

سیالکوٹ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):میزان بینک کے وفد نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا اور علامہ اقبال میموریل ہسپتال کی ایم آر آئی مشین کی خریداری کے لیے چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر وہب جہانگیر نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی اور میزان بنک کے وفد کو سیالکوٹ چیمبر آمد پر خوش آمدید کہا ۔ …

سیالکوٹ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):میزان بینک کے وفد نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا اور علامہ اقبال میموریل ہسپتال کی ایم آر آئی مشین کی خریداری کے لیے چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر وہب جہانگیر نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی اور میزان بنک کے وفد کو سیالکوٹ چیمبر آمد پر خوش آمدید کہا ۔

انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ چیمبر کسی کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنی مدد آپ کے تحت آگے بڑھنے کو ترجیح دیتا ہے، سمبڑیال ڈرائی پورٹ، سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ لمیٹڈ اور اب ایئر سیال اس کی واضح مثالیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بڑوں نے جس کام کی نیت کی اسے اللہ کے فضل سے مل کر محنت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا اور یہی وجہ ہے کہ ایک چھوٹا سا شہر ہونے کے باوجود نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں سیالکوٹ کا ایک نام اور اس کی منفرد پہچان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ چیمبر عوامی فلاح و بہبود سمیت خدمت خلق کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا ہے، آج کی یہ تقریب بھی اسی عوامی خدمت کے سفر کو جاری و ساری رکھنے کے لیے منعقد کی گئی ہے جس میں میزان بنک اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے مشترکہ تعاون سے علامہ اقبال میموریل ہسپتال کے ٹراما سنٹر کے لیے ایم آر آئی مشین خریدی جائے گی جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ تقریب میں میزان بنک کی ٹیم نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کو تین ملین کا چیک دیا گیا جس سے ایم آر آئی مشین خریدی جائے گی۔

تقریب میں سابق صدر سیالکوٹ چیمبر انجنیئر خاور خواجہ سمیت میزان بنک کے گروپ ایگزیکٹو آپریشنز اینڈ برانچ بینکنگ ضیاالحسن، گروپ ہیڈ ایچ آر لرننگ اینڈ ڈویلپمنٹ خالد زمان خان، ریجنل مینجر گوجرانولہ آصف جاوید چوہدری، ایریا مینجر سیالکوٹ سٹی حسن ابوبکر اور دیگر نے شرکت کی۔