عالمی تنظیموں کا زخمی فلسطینیوں کو مصر منتقل کرنے کے امکانات کا جائزہ

قاہرہ ۔30اکتوبر (اے پی پی):ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ ’’یونیسیف ‘‘ کے ایک وفد نے شمالی مصر کے شہر العریش کا دورہ کیا اور وزارت صحت اور آبادی اور مصری ہلال احمر کے ساتھ تعاون پر بات چیت کی۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق بات چیت کا مقصد بچوں کے لیے صحت کی سہولیات کی تیاری اور زخمی فلسطینیوں کے طبی بنیادوں پر انخلا کے …

قاہرہ ۔30اکتوبر (اے پی پی):ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ ’’یونیسیف ‘‘ کے ایک وفد نے شمالی مصر کے شہر العریش کا دورہ کیا اور وزارت صحت اور آبادی اور مصری ہلال احمر کے ساتھ تعاون پر بات چیت کی۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق بات چیت کا مقصد بچوں کے لیے صحت کی سہولیات کی تیاری اور زخمی فلسطینیوں کے طبی بنیادوں پر انخلا کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وفد نے العریش میں انسانی امداد کی فراہمی کی صلاحیت کو بڑھانے پر بھی بات کی۔مصر میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی نمائندہ نعیمہ القصیر نے کہاکہ ہم صحت کے تحفظ اور غزہ کے بحران سے نمٹنے کے لیے وزارت صحت اور آبادی کی کوششوں میں مدد کے لیے عالمی ادارہ صحت میں اپنے عزم کی تصدیق کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم تنظیم سے فوری جنگ بندی اور مزید جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لیے غزہ تک انسانی امداد کے لیے محفوظ رسائی کے لیے اپنی اپیل کا اعادہ کرتے ہیں۔