غزہ کو امداد کی فراہمی میں رکاوٹ جرم کے زمرے میں آ سکتی ہے، بین الاقوامی فوجداری عدالت

47
بین الاقوامی فوجداری عدالت

قاہرہ۔30اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی)نے کہا ہے کہ غزہ کو امداد کی فراہمی میں رکاوٹ اس کے دائرہ اختیار کے تحت جرم کے زمرے میں آ سکتی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق آئی سی سی کے اعلیٰ پراسیکیوٹرکریم خان نے گزشتہ روز رفح بارڈر کراسنگ کے دورے کے دوران مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل کو شہریوں کو بنیادی خوراک اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے قابل فہم کوششیں کرنی چاہئیں۔