انقرہ ۔30اکتوبر (اے پی پی):ترکیہ کی اپیل پر ایلون مسک نے غزّہ کو سٹار لنک فراہم کر دیا ہے، ترک نشریاتی ادارے کے مطابق غزّہ کے بین الاقوامی امدادی تنظیموں کے ساتھ رابطے کے لئے ارب پتّی کاروباری شخصیت 'ایلن مسک' حرکت میں آ گئے ہیں۔ترکیہ کے وزیر مواصلات و انفراسٹرکچر عبدالقدیر اورال اوعلو نے ان کی اپیل کا مثبت جواب دینے پر ایلن مسک کا شکریہ ادا کیا ہے۔ …
ترکیہ کی اپیل پر ایلن مسک نے غزّہ کو سٹار لنک فراہم کر دیا

مزید خبریں
انقرہ ۔30اکتوبر (اے پی پی):ترکیہ کی اپیل پر ایلون مسک نے غزّہ کو سٹار لنک فراہم کر دیا ہے، ترک نشریاتی ادارے کے مطابق غزّہ کے بین الاقوامی امدادی تنظیموں کے ساتھ رابطے کے لئے ارب پتّی کاروباری شخصیت ‘ایلن مسک’ حرکت میں آ گئے ہیں۔ترکیہ کے وزیر مواصلات و انفراسٹرکچر عبدالقدیر اورال اوعلو نے ان کی اپیل کا مثبت جواب دینے پر ایلن مسک کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسٹار لنک کی غزّہ کی بین الاقوامی امدادی ٹیموں کو سیٹلائٹ رابطہ فراہم کرنے پر میں آپ کا شکر گزار ہوں۔تاہم اسرائیل کے وزیر مواصلات شلومو کارہی نے مسک کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم، غزّہ کو انٹرنیٹ فراہم کرنے کے اقدام کے خلاف جدوجہد کریں گے اور رابطہ کاٹنے کے لئے ہر راستہ اختیار کریں گے
جس کے جواب میں ایلن مسک نے کہا ہے کہ غزّہ کو انٹرنیٹ رابطہ مکمل طور پر انسانی وجوہات کی بنا پر فراہم کیا گیا ہے اور ہم اس کی تصدیق کے لئے خصوصی اقدامات اختیار کریں گے۔








