آسٹریلوی مہاجرین کو قبول کرنے کے احمقانہ معاہدے پر نظر ثانی کریں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 02 فروری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اس احمقانہ معاہدے پرنظر ثانی کریں گے، جس کے تحت امریکا نے آسٹریلیا سے سینکڑوں مہاجرین کو اپنے ہاں قبول کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کو ٹرمپ کے اس بیان سے قبل امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا تھا کہ ٹرمپ کی آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن …

واشنگٹن ۔ 02 فروری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اس احمقانہ معاہدے پرنظر ثانی کریں گے، جس کے تحت امریکا نے آسٹریلیا سے سینکڑوں مہاجرین کو اپنے ہاں قبول کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کو ٹرمپ کے اس بیان سے قبل امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا تھا کہ ٹرمپ کی آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن بل کے ساتھ حالیہ گفتگو میں غصے کا عنصر بھی شامل تھا اور یہ فون کال یکدم ختم کر دی گئی تھی۔ خود آسٹریلوی وزیر اعظم ٹرن بل نے اس گفتگو کو نجی قرار دیتے ہوئے کوئی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا تھا اور صرف اتنا کہا تھا کہ ہفتے کو صدر ٹرمپ سے فون پر ہونے والی یہ بات چیت کھلے پن سے کی گئی۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ نے بعد ازاں اس فون کال کو اب تک کی سب سے بری گفتگو قرار دیا تھا۔

Leave a Reply