راولپنڈی پولیس کی شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں،غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی،14ملزمان گرفتار

90
پولیس تھانہ ستگھرہ نے 12 کلو چرس برآمد کر لی ،سی سی ڈی نے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کا ایک ملزم گرفتار کر لیا، 6 موٹرسائیکلیں برآمد

راولپنڈی۔1نومبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی،شراب سپلائی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 14ملزمان گرفتار کر لئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق دھمیا ل پولیس نے ملزم عمیس احمد سے 01 کلو800 گرام چرس،ریس کورس پولیس نے ملزم ریس ایوب سے 01 کلو256 گرام چرس،سول لائن پولیس نے ملزم ناصر سے 01 کلو260 گرام چرس،نصیر آبادپولیس نے ملزم رحمان سے 520 گرام چرس،صدر بیرونی پولیس نے ملزم مراد سے 520 گرام چرس،مندرہ پولیس نے ملزم عرفان سے 517 گرام چرس برآمدکرلی۔ پھگواڑی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 02گاڑیوں سے اسلحہ برآمد کر کے 03ملزمان کو گرفتار کر لیا،

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد رمضان، سفر خان اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی، ملزمان سے مختلف بور کی 08 رائفلیں برآمد ہوئیں۔

تھانہ سٹی پولیس نے ملزم شیر خان سے01کلاشنکوف معہ ایمونیشن، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم ذیشان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،کینٹ پولیس نے ملزم مجاد سے 03 بوتل شراب،گوجر خان پولیس نے ملزم ذیشان علی سے 10لیٹر شراب،ملزم نعمان سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔