فصلوں کی باقیات جلانے اور سموگ کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ، خلاف ورزی کے مرتکب کسانوں کو 45 ہزار روپے جرمانہ عائد

130
جلانے اور سموگ

چنیوٹ. 18 نومبر (اے پی پی):فصلوں کی باقیات جلانے اور سموگ کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی ۔اسسٹنٹ کمشنر اشفاق احمد کوہلی نے زراعت آفیسر کے ہمراہ ہرسہ شیخ اور رضا آباد میں کاروائی کرتے ہوئے فصلوں کی باقیات جلانے والے زمینداروں کو 45ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ اشفاق احمد کوہلی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر سموگ کی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاے جا رہے ہیں۔ کسان حضرات فصلوں کی باقیات کو جلانے سے پرہیز کریں ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا