لاہور میں رواں سال 5964سرچ آپریشنز، 3730افراد و 73اشتہاری گرفتار کئے ،سی سی پی او

162
لاہور میں رواں سال 5964سرچ آپریشنز، 3730افراد و 73اشتہاری گرفتار کئے ،سی سی پی او

لاہور۔25نومبر (اے پی پی):لاہور پولیس کا شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کاسلسلہ جاری ہے،

اس حوالے سے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ہفتہ کو بتایا کہ رواں سال کے دوران اب تک5964سرچ آپریشنز کرتے ہوئے 3730افراد اور 73اشتہاری گرفتار کئے گئے، اس دوران159852گھروں،80642کرایہ داروں اور614739اشخاص سمیت 266ہوٹلز،64گیسٹ ہائوسز،132ہوسٹلزاور8962دکانیں چیک کی گئیں۔

سی سی پی او نے مزید بتایا کہ کرایہ داری ایکٹ کے تحت1087اشخاص کے خلاف کارروائی اور 55/109ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 3730افراد اور73اشتہاری گرفتار کئے گئے۔