اسلام آباد ۔ 08 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشنز اینڈ کو آرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حفاظتی ٹےکوں کا قومی پروگرام ماں اور بچے کی صحت کے حفاظت کے لےے کلےدی کردار ادا کر رہا ہے اور وزارت قومی صحت اس پروگرام کے لےے وسائل کی فراہمی کو ےقےنی بنانے کے لےے کوئی کسر اٹھا نہےں رکھے گی۔ حفاظتی ٹےکوں …
وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشنز اینڈ کو آرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشنز اینڈ کو آرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حفاظتی ٹےکوں کا قومی پروگرام ماں اور بچے کی صحت کے حفاظت کے لےے کلےدی کردار ادا کر رہا ہے اور وزارت قومی صحت اس پروگرام کے لےے وسائل کی فراہمی کو ےقےنی بنانے کے لےے کوئی کسر اٹھا نہےں رکھے گی۔ حفاظتی ٹےکوں کے پروگرام کے سالانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پروگرام کی کارکردگی کا تفصےل سے جائزہ لےنا ضروری ہے تاکہ اس کی کارکردگی کو بہتربنا کر اس کی رسائی پاکستان کے ہر بچے اور حاملہ ماﺅں تک ےقےنی بنائی جا سکے۔ انہوں نے اس امر پر اطمےنان کا اظہار کےا کہ ملک مےں حفاظتی ٹےکوں کی رسائی مےں خاطر خواہ بہتری ہوئی ہے جس کا اعتراف بےن الاقوامی اداروں نے کےا ہے۔ انہوںنے کہا کہ قومی اور صوبائی سطح پر اس پروگرام کے لےے وسائل کی بلاتعطل فراہمی کے لےے نےشنل اےمونائزےشن سپورٹ پروگرام جاری کےا گےا ہے۔








