لیسکو کی شادیوال گاوں میں بجلی چوروں کےخلاف کارروائی، 10گھروں میں بجلی چوری پکڑ ی گئی،ترجمان

79
LESCO

لاہور۔26نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو )کی شا ہ پور سب ڈویژن کے ایس ڈی او عمران حیدر نے اتوار کے روز اپنے سٹاف کے ہمراہ بجلی چوروں کےخلاف سر چ آپریشن کیا۔

ترجمان کے مطابق دوران آپریشن شادیوال گاوں میں چیکنگ کی گئی تو 10گھرڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔ایس ڈی او عمران حیدرکے مطابق گلی میں کل14گھر تھے جن میں سے 4گھروں کے میٹر لگے تھے جبکہ باقی گھرلیسکوکی ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے،

موقع پر تمام کنکشن منقطع کر دئیے گئے اور ان کےخلاف ایف آئی آر کے لئے درخواست متعلقہ تھانے میں جمع کروا دی گئی ہے۔