29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورہ...

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورہ پر ابو ظہبی پہنچ گئے

- Advertisement -

ابو ظہبی۔26نومبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورہ پر ابو ظہبی پہنچ گئے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عبداللہ سلطان بن عواد النعیمی اورپاکستانی سفارتی عملہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔دورے کے دوران نگران وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النیہان سے ملاقات کریں گے۔ دورے کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414379

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں