غزہ۔27نومبر (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کےبعد مغربی کنارے سے 200 بچوں، 80 خواتین اور 41 صحافیوں سمیت 3,200 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ بات الجزیرہ نے موجوہ اور سابق فلسطینی قیدیوں کے امورسے متعلق فلسطینی کمیشن کے اعداد و شمار کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتائی۔ رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی …
اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کےبعد مغربی کنارے سے 200 بچوں، 80 خواتین اور 41 صحافیوں سمیت 3,200 فلسطینیوں کو گرفتار کیا،رپورٹ

مزید خبریں
غزہ۔27نومبر (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کےبعد مغربی کنارے سے 200 بچوں، 80 خواتین اور 41 صحافیوں سمیت 3,200 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
یہ بات الجزیرہ نے موجوہ اور سابق فلسطینی قیدیوں کے امورسے متعلق فلسطینی کمیشن کے اعداد و شمار کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتائی۔ رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے سے گرفتار کئے گئے فلسطینیوں کی تعداد 3,200 تک پہنچ گئی ہے۔ان میں 41 صحافی شامل ہیں جن میں سے 29 رپورٹر تاحال اسرائیلی قید میں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق قیدیوں میں سینکڑوں زخمی حالت میں ہیں جنہیں طبی امداد کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت 19 سال سے کم عمر کے درجنوں فلسطینیوں کو اسرائیل جیلوں سے رہا کروایا گیا ہے۔








