ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل محمد سعید کی گورنر سندھ محمد زبیر عمر سے ملاقات

کراچی ۔ 8 فروری (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر سے ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے بدھ کو یہاں گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں کراچی میں جاری آپریشن ،امن و امان کے قیام ، صوبہ سے ہر قسم کے جرائم کے خاتمہ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا …

کراچی ۔ 8 فروری (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر سے ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے بدھ کو یہاں گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں کراچی میں جاری آپریشن ،امن و امان کے قیام ، صوبہ سے ہر قسم کے جرائم کے خاتمہ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کی معاشی ، صنعتی ، تجارتی ترقی و سماجی سرگرمیوں کا اثر پورے ملک پر ہوتا ہے، خوشحال کراچی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے، کسی کو بھی امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے، صوبہ کو ہر قسم کے جرائم سے ہرصورت پاک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں قیام امن کے لئے رینجرز، پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جنھیں رائیگا ں نہیں جانے دینگے اور مکمل امن و امان کے قیام تک آپریشن بلا تفریق و بلا دباﺅ جاری رہے گا ۔ملاقات میں ڈی جی رینجرز نے گورنر سندھ کو صوبہ با الخصوص کراچی میں جاری آپریشن میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ بھی کیا۔گورنر سندھ نے رینجرز کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسی وژن اور مستعدی کے ساتھ ہم سندھ کو پرامن صوبہ بنا سکتے ہیں ۔

Leave a Reply