ملک میں امن وامان ،توانائی اور معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، 2013ءمیں حکومت کو بے پناہ چیلنجزز کا سامنا تھا ، وزیراعظم محمد نواز شریف کی سربراہی میں حکومت نے ان کا مقابلہ کیا۔وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر اسلام آباد ۔ 08 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں …
وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر

مزید خبریں
ملک میں امن وامان ،توانائی اور معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، 2013ءمیں حکومت کو بے پناہ چیلنجزز کا سامنا تھا ، وزیراعظم محمد نواز شریف کی سربراہی میں حکومت نے ان کا مقابلہ کیا۔وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر
اسلام آباد ۔ 08 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں امن وامان ،توانائی اور معیشت سمیت تمام شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے، 2013ءمیں حکومت کو بے پناہ چیلنجزز کا سامنا تھا جس کا حکومت نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی سربراہی میں بخوبی مقابلہ کیا۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج ملک کے طول و عرض میں حکومت کی رٹ قائم ہو چکی ہے اور ملک میں کوئی نو گوایریا نہیں ہے، توانائی بحران میں کمی کے واضح آثار نظر آ رہے ہیں، ملک میں لوڈشیڈنگ انتہائی محدود ہو چکی ہے اور رواں سال تقریباً 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہونے سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءکی نسبت آج حکومت کی بہترین حکمت عملی کے باعث رواں سال گیس لوڈشیڈنگ انتہائی محدود پیمانے پر کی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت سے متعلق مثبت خبریں آئے روز مختلف بین الاقوامی سروئیز کی صورت میں سامنے آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی رٹینگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی معیشت کو ریٹنگ (بی) قرار دینا انتہائی خوش آئندہ ہے۔








