موغادیشو۔2دسمبر (اے پی پی):صومالیہ میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے نتیجہ میں تقریباً 100 افراد ہلاک جبکہ تقریباً 750 ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے ایک بیان میں بتایا کہ صومالیہ تباہی کی لپیٹ میں ہےکیونکہ تباہ کن بارشیں اور سیلاب پھیل رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ طوفانی بارشوں اور …
صومالیہ میں سیلاب سے 100 افراد ہلاک ہوئے ہیں، اقوام متحدہ

مزید خبریں
موغادیشو۔2دسمبر (اے پی پی):صومالیہ میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے نتیجہ میں تقریباً 100 افراد ہلاک جبکہ تقریباً 750 ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے ایک بیان میں بتایا کہ صومالیہ تباہی کی لپیٹ میں ہےکیونکہ تباہ کن بارشیں اور سیلاب پھیل رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ طوفانی بارشوں اور طوفانی اور ندیوں کے سیلاب سے متاثر ہونے والے زیادہ تر لوگ جنوبی مغربی ریاستوں، گالموڈگ، پنٹ لینڈ، ہرشابیل اور جوبالینڈ کے ساتھ ساتھ بنادیر کے علاقے میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ رواں برس صومالیہ میں 5سال سے کم عمر کے 1.5 ملین بچے شدید غذائی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ صومالیہ کے لوگوں کی مدد کے لیے مزید فنڈ کی ضرورت ہے کیونکہ امدادی تنظیمیں اضافی وسائل کے بغیر موجودہ اور نئی ضروریات کو پورا نہیں کر سکتیں۔








