جدہ ۔3دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات نے جدہ کی اسلامی بندرگاہ سے تیسرا امدادی جہازغزہ کے متاثرین کے لیے روانہ کیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق بحری جہاز پر 300 کنٹینرز لدے ہیں جن کا وزن ایک ہزار 246 ٹن ہے۔ مصری بندرگاہ جانے والے بحری جہاز پر لدے 200 کنٹینرز پرغزہ کے ہسپتالوں کےلیے طبی سامان اور 100 کنٹینرز …
تیسرا سعودی بحری جہاز امدادی سامان لے کر غزہ روانہ

مزید خبریں
جدہ ۔3دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات نے جدہ کی اسلامی بندرگاہ سے تیسرا امدادی جہازغزہ کے متاثرین کے لیے روانہ کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق بحری جہاز پر 300 کنٹینرز لدے ہیں جن کا وزن ایک ہزار 246 ٹن ہے۔ مصری بندرگاہ جانے والے بحری جہاز پر لدے 200 کنٹینرز پرغزہ کے ہسپتالوں کےلیے طبی سامان اور 100 کنٹینرز پرغذائی اشیا، شیلٹرز اور ضروریات زندگی کا سامان موجود ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی طرف غزہ کے لیے فضائی راستے سے امدادی سامان کی ترسیل بھی جاری ہے جہاں اب تک 24 جہازابو عریش ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں۔








