نطنوسہ میں کشمیری نوجوانوںکی گرفتاریاں ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے،گیلانی

سرینگر ۔ 09 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہندواڑہ کے علاقے نطنوسہ کے نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ظلم اور ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے اور اس سے کشمیرمیں جاری لاقانونیت اور سنگین صورتحال کی بھرپور عکاسی ہوتی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی …

سرینگر ۔ 09 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہندواڑہ کے علاقے نطنوسہ کے نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ظلم اور ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے اور اس سے کشمیرمیں جاری لاقانونیت اور سنگین صورتحال کی بھرپور عکاسی ہوتی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں نطنوسہ کے 31نوجوانوں کی گرفتاری اور ان میں سے 27کو بارہمولہ جیل اور 4کو ہندواڑہ میں نظربند رکھنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی اور پی ڈی پی کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے شہداءکی میتوں پر آنسو بہانا اور ان کے جنازے میں شرکت کو بھی ممنوع قراردیدیا ہے اور اس ”جرم“ پر بھی لوگوں کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں جیل بھیج دیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply