ریاض۔4دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی خاتون مھا السبیعی نے کافی کی کاشت کے موضوع پر پی ایچ ڈی کرلی،وہ اس حوالے سے یہ ڈگری حاصل کرنے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔ العربیہ نیوز نے مھا السبیعی کے حوالے سے بتایا کہ ان کا خواب تھا کہ کافی کی کاشت میں پی ایچ ڈی کرنے والی خواتین میں ان کا نام آجائے۔ مھا السبیعی پودوں کی بیماریوں اور کافی کی …
سعودی عرب کی خاتون نے کافی کی کاشت کے موضوع پر پی ایچ ڈی کر لی

مزید خبریں
ریاض۔4دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی خاتون مھا السبیعی نے کافی کی کاشت کے موضوع پر پی ایچ ڈی کرلی،وہ اس حوالے سے یہ ڈگری حاصل کرنے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔ العربیہ نیوز نے مھا السبیعی کے حوالے سے بتایا کہ ان کا خواب تھا کہ کافی کی کاشت میں پی ایچ ڈی کرنے والی خواتین میں ان کا نام آجائے۔
مھا السبیعی پودوں کی بیماریوں اور کافی کی کاشت کے امور میں مہارت اور تجربہ رکھتی اور عالمی تنظیم تجارت سمیت کئی عالمی اور علاقائی اداروں کے نمائندے کے طور پر کام کرچکی ہیں۔ انہوں نے ریاض میں سینٹرل لیب قائم کرنے والی ٹیم کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔
وہ لیبز کے امور میں سعودی فرانسیسی معاہدے کی انچارج بھی ہیں۔ مھا السبیعی نے جازان ریجن کی الدائر کمشنری کے کوہستانی علاقے طلان میں کافی کی کاشت سے عملی زندگی کا آغاز اور باحہ کے کوہستانی علاقے میں بھی کاشتکاروں کے ساتھ کام کیا۔انہوں نے کاشتکاروں کو کافی کے پودوں میں بیماریوں کی علامات کا پتہ لگانے اور ان سے نمٹنے کے طریقوں کی تربیت دی۔وہ جازان اور عسیر کی کوہستانی کمشنریوں کے بھی دورے کر چکیں اور سعودی عرب میں کافی کی کاشت کے فروغ کے لیے کام کررہی ہیں۔








