اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 3.34 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں خدمات کی برآمدات سے 2.416 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.34 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں …
خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیاد پر 3.34 فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 3.34 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں خدمات کی برآمدات سے 2.416 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.34 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو 2.338 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں خدمات کی درآمد پر 3.263 ارب ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 19.57 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خدمات کی درآمد پر 2.729 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔
جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے میں 116.66 فیصد اضافے کے ساتھ 847 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 390 ملین ڈالر تھا۔








