کراچی ۔ 9 جنوری (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 7.74 ارب روپے کے سودے ہوئے۔ جمعرات کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3150 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 7.74 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 16642 رہی۔ سب سے زیادہ …
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 7.74 ارب روپے کے سودے

مزید خبریں
کراچی ۔ 9 جنوری (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 7.74 ارب روپے کے سودے ہوئے۔ جمعرات کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3150 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 7.74 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 16642 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.72 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 2.08 ارب روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.62 ارب روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 235.09 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 72.51 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 5.14 ملین روپے رہی۔ اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں کاٹن کی 3 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 1.18 ملین روپے رہی۔








