تیسری عالمی جنگ کوروکنے کااعزاز پاکستان کے حصے میں آیا ہے، پاکستان نوبل امن ایوارڈ کاحق دارہے، سپیکرقومی اسمبلی
تیسری عالمی جنگ کوروکنے کااعزاز پاکستان کے حصے میں آیا ہے، پاکستان نوبل امن ایوارڈ کاحق دارہے، سپیکرقومی اسمبلی

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے کہاہے کہ تیسری عالمی جنگ کوروکنے کااعزاز پاکستان کے حصے میں آیا ہے، پاکستان نوبل امن ایوارڈ کاحق دارہے۔ پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس کے آغازمیں امریکا اورایران کے درمیان معاہدے پر اظہارخیال کرتے ہوئے سپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کاجتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے کیونکہ اللہ تعالی نے یہ اعزاز پاکستان کودیا ہے اورپاکستان کو وہ عزت ملی جس کی وجہ سے تیسری جنگ عظیم شاید ہونے سے رک گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایران امریکا امن معاہدے پروہ حکومت،عوام اوراراکین پارلیمان کو مبارکباد دیتے ہیں۔ اس معاہدے پروزیراعظم پاکستان اورنائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمداسحاق ڈاربھی مبارکبادکے مستحق ہیں جن کی انتھک اور مسلسل کوششوں سے پیش رفت ممکن ہو سکی۔ سپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ وہ چیف آف ڈیفنس سٹاف فیلڈمارشل عاصم منیرکی مسسل کوششوں اورمحنت کوبھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سپیکرقومی اسمبلی نے وزیرداخلہ محسن نقوی کے مسسلسل رابطوں،قومی سلامتی کے مشیر کی کوششوں، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ صاحبہ، فارن آفس کی ٹیم اور معاہدے پراتفاق رائے کیلئے مثبت کردارکرداراداکرنے والے ممالک کو بھی لائق ستائش ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی قیادت نوبل امن پرائز کی حق دارہے،سپیکر قومی اسمبلی نے مہمانوں کی گیلری میں دوست ممالک کے سفیروں کوخوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ایران کے سفیررضا امیری مقدم یہاں ایک معروف شخصیت ہیں ،ہم سب سے ان کا تعلق بھی ہے اور اس اس سارے معاملے میں ان کی کوششیں بہت ہی قابل ستائش ہیں۔








