وزیر مملکت برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کابیان

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ وزارت آئی ٹی کے موثر اقدامات کے باعث انٹرنیٹ کارپوریشن نام اینڈ نمبرز (آئی سی اے این این) بورڈ نے قرارداد پاس کی ہے جس کے ذریعے پاکستان کی مقامی کمیونٹی اپنی مقامی زبانوں میں انٹرنیٹ ڈومینز اینڈ سکرپٹ رجسٹر کرا سکے گی۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں …

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ وزارت آئی ٹی کے موثر اقدامات کے باعث انٹرنیٹ کارپوریشن نام اینڈ نمبرز (آئی سی اے این این) بورڈ نے قرارداد پاس کی ہے جس کے ذریعے پاکستان کی مقامی کمیونٹی اپنی مقامی زبانوں میں انٹرنیٹ ڈومینز اینڈ سکرپٹ رجسٹر کرا سکے گی۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم سنگ میل ہے جس کے ذریعے پاکستانی مقامی انٹرنیٹ کو ڈیجیٹلائزیشن میں مدد ملے گی۔ انہوں نے وزارت آئی ٹی کی تمام ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام شراکت داروں، تکنیکی کمیٹی کے اراکین، انٹرنیٹ رجسٹری پاکستان اور این ٹی سی کی ٹیم کی مشترکہ کاوشوں سے یہ اہم سنگ میل عبور ہوا ہے۔

Leave a Reply