اینکر عامر لیاقت اور ان کے پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا‘ پر نفرت انگیز پروگرام نشر کرنے کی پاداش میں پیمرا کی طرف سے عائد پابندی برقرار

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) سندھ ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں اپنا 8فروری کا حکم واپس لیتے ہوئے اینکر عامر لیاقت اور ان کے پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا‘ پر نفرت انگیز پروگرام نشر کرنے کی پاداش میں پیمرا کی طرف سے عائد پابندی برقرار رکھی ہے۔ پیمرا کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس …

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) سندھ ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں اپنا 8فروری کا حکم واپس لیتے ہوئے اینکر عامر لیاقت اور ان کے پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا‘ پر نفرت انگیز پروگرام نشر کرنے کی پاداش میں پیمرا کی طرف سے عائد پابندی برقرار رکھی ہے۔ پیمرا کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ پر مبنی سنگل بنچ نے جمعہ کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ کا اُسی روز (8فروری2017) کو جاری فیصلہ عدالت کے علم میں نہیں تھا، ”لہٰذا سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے اور عامر لیاقت اور ان کے پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا ‘ پر فی الفور پابندی عائد کی جاتی ہے۔‘

Leave a Reply