وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور معروف عالم دین مولانا طارق جمیل (کل) رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھیں گے

لاہور۔10 فروری(اے پی پی )ملک بھر میں40 ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر نو ، بحالی اور تزئین و آرائش کے ایک بڑے منصوبے میں شامل رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور معروف عالم دین مولانا طارق جمیل (کل) ہفتہ کو رکھیں گے۔ تقریب سے رائے ونڈ سے منتخب رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر ،سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفور اور رکن پنجاب …

لاہور۔10 فروری(اے پی پی )ملک بھر میں40 ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر نو ، بحالی اور تزئین و آرائش کے ایک بڑے منصوبے میں شامل رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور معروف عالم دین مولانا طارق جمیل (کل) ہفتہ کو رکھیں گے۔ تقریب سے رائے ونڈ سے منتخب رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر ،سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفور اور رکن پنجاب اسمبلی چوہدری گلزار بھی خطاب کریں گے جبکہ چیف ایگزیکٹیو آفیسرپاکستان ریلویزمحمدجاویدانور اس منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کریںگے۔ ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبے کے ایم ڈی فرخ تیمور غلزئی کے مطابق رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن کی نئی عمارت کو پندرہ کروڑ روپے کی خطیر رقم سے فروری 2018 تک مکمل کر لیا جائے گا جبکہ پرانی عمارت کی مخدوش حالت کو بہتر بناتے ہوئے سی پیک سمیت دیگر منصوبوں کے دفاتر کے لئے استعمال کیاجائے گا۔

Leave a Reply