اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بڑا مالی پیکج دیا ہے، گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے اپنے دور حکومت میں کسانوں کی فلاح کے لیے …
پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہنواز رانجھا کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت
اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بڑا مالی پیکج دیا ہے، گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے اپنے دور حکومت میں کسانوں کی فلاح کے لیے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا، یہ موجودہ حکومت ہی کو کریڈٹ جاتا ہے کہ وہ نہ صرف کسانوں بلکہ تمام شعبوں کی بہتری کے لیے موثر اور کاآمد اقدامات کر رہی ہے جس کی وجہ سے ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی کسانوں اور زرعی شعبے کی بہتری کے لیے اور اس شعبے کو مثبت سمت پر گامزن کرنے کے لیے مثبت اقدام اٹھائے









