لیسکو ،صفدر آباد میں بجلی چوری روکنے کیلئے درجنوں میٹرز پولز پر منتقل

177
LESCO

لاہور۔10دسمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )نے صفدر آباد سب ڈویژن میں درجنوں میٹرز پولز پر منتقل کردیئے گئے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے ہدایت کی ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے تمام ایس ڈی اوزاپنے اپنے علاقوں میں چیکنگ آپریشن کریں۔ چیکنگ آپریشن کے ساتھ ساتھ مستقل بنیادوں پر بجلی چوری کی روک تھا م کے لیے دیگر اقدامات بھی اٹھائے جائیں۔

اس سلسلے میں فاروق آباد کے علاقے صفدر آباد میں ایس ڈی او کی زیر نگرانی خصوصی کارروائی عمل میں لائی گئی اور درجنوں میٹرز کوٹرانسفارمر کے نزدیکی پولز پر منتقل کردیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس عمل کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی شخص پول سے میٹر تک جانے والی کیبل میں کنڈا لگاکر بجلی چوری نہ کر سکے۔