قاہرہ۔10دسمبر (اے پی پی):مصر میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق مصر میں اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہوئی ہے ۔مصر کے قومی الیکشن کمیشن کے مطابق نتائج کا اعلان 18 دسمبر کو کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بیرون ملک مقیم مصری ووٹرز پہلے ہی یکم دسمبر سے 3 دسمبر تک …
مصر میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز

مزید خبریں
قاہرہ۔10دسمبر (اے پی پی):مصر میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق مصر میں اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہوئی ہے ۔مصر کے قومی الیکشن کمیشن کے مطابق نتائج کا اعلان 18 دسمبر کو کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بیرون ملک مقیم مصری ووٹرز پہلے ہی یکم دسمبر سے 3 دسمبر تک اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔








