آئی جی پنجاب عبدالکریم نے جمعتہ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری

مزید خبریں
لاہور۔11ستمبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب عبدالکریم نے جمعتہ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
ترجمان پولیس کےمطابق آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے، جبکہ مساجد، کاروباری مراکز کے اطراف اور اہم شاہراہوں پر پولیس پٹرولنگ میں مزید اضافہ کیا جائے۔انہوں نے تمام ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے اور سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی پلان پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی کہ نمازِ جمعہ کے بعد پولیس افسران مساجد میں شہریوں کے مسائل سنیں اور سینئر افسران مساجد کے ذریعے شہریوں کی دہلیز پر پہنچ کر ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں۔







