بی آئی ایس پی خواتین کو مالی اور معاشرتی طور پر بااختیار بنانے میں مصروف عمل ہے،ماروی میمن

کراچی ۔ 10 فروری (اے پی پی) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) خواتین کو بااختیار بنانے والا اہم ادارہ ہے جو کہ خواتین کو مالی اور معاشرتی طور پر بااختیار بنانے میں مصروف عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت و چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے جمعہ کو یہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ورلڈ بینک کے …

کراچی ۔ 10 فروری (اے پی پی) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) خواتین کو بااختیار بنانے والا اہم ادارہ ہے جو کہ خواتین کو مالی اور معاشرتی طور پر بااختیار بنانے میں مصروف عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت و چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے جمعہ کو یہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ورلڈ بینک کے وفد نے سینئر ڈائریکٹر جینڈر کیسرن گرون کی قیادت میں شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی طارق محمود، ڈائریکٹر ضیاءاللہ بھٹو اور پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے والی خواتین بھی موجود تھیں۔ ماروی میمن نے کہا کہ بی آئی ایس پی پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے والی 91 فیصد خواتین انتہائی غریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی بینی فشری کمٹیز تشکیل دی جا رہی ہے جو کہ ان خواتین کو بنیادی حساب کتاب، اے ٹی ایم کا استعمال، بائیو میٹرک کے ذریعے ہونے والی ادائیگیوں اور صحت سمیت دیگر حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کرے گی۔

Leave a Reply