ایس پی سٹی ڈویژن پشاور کا تھانہ کوتوالی کا دورہ ،دوران ڈیوٹی الرٹ رہنےکی ہدایت

144
peshawar police

پشاور۔ 11 دسمبر (اے پی پی):ایس پی سٹی ڈویژن پشاورطیب جان نے تھانہ کوتوالی کا دورہ کیا۔اس موقع پرانہوں نے رپورٹنگ روم میں ریکارڈ، تکمیلات مال خانہ، سرکاری اسلحہ، صفائی ستھرائ سمیت سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

ایس پی طیب جان نے تھانے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ بھی کیا۔انہوں نے دورہ کے دوران پولیس افسران و اہلکاروں کو موجودہ حالات کے پیش نظر اپنی تحفظ کی خاطر ہیلمٹ و جیکٹ کے استعمال کرنے اور دوران ڈیوٹی الرٹ رہنے کی ہدایت کی، محرر سٹاف کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ آنے والے سائلین کی بروقت داد رسی کی جائے اور شہریوں کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جائے۔