کراچی ۔ 11 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ دیرپا تعلقات کے خواہاں ہیں، بھارت ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے سے بین الاقوامی سطح پر توجہ ہٹائی جائے، حافظ سعید کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز …
امریکہ کے ساتھ دیرپا تعلقات کے خواہاں ہیں، مشیر خارجہ سرتاج عزیز

مزید خبریں
کراچی ۔ 11 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ دیرپا تعلقات کے خواہاں ہیں، بھارت ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے سے بین الاقوامی سطح پر توجہ ہٹائی جائے، حافظ سعید کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹر نیشنل افیئرز میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلا رابطہ انتہائی خوشگوار رہا، ہمارے اور امریکہ کے کچھ مشترکہ مقاصد ہیں جس میں افغانستان کی صورتحال، دہشت گردی کا خاتمہ اور تجارت بڑھانا سرفہرست ہیں۔








