اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بحر ہند میں ایٹمی ہتھیاروں کی تنصیب اور عسکری سرگرمیوں سے علاقائی امن واستحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ہم اپنے قومی مفادات سے پوری طرح آگاہ اور بڑھتے ہوئے میری ٹائم سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔پاکستان زمین اور سمندر میں اپنے مفادات اور دفاع کی غرض سے سمندری راستوں کو …
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا میری ٹائم عالمی کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بحر ہند میں ایٹمی ہتھیاروں کی تنصیب اور عسکری سرگرمیوں سے علاقائی امن واستحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ہم اپنے قومی مفادات سے پوری طرح آگاہ اور بڑھتے ہوئے میری ٹائم سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔پاکستان زمین اور سمندر میں اپنے مفادات اور دفاع کی غرض سے سمندری راستوں کو کھلا رکھنے کیلئے نمایاں بحری موجودگی برقرار رکھے گا۔پاکستان بحر ہند کا تیسرا اہم ملک ہے اور بحر ہند خطے میں پر امن نیوی گیشن اور سلامتی سے پاکستان کے تذویراتی مفادات وابستہ ہیں۔حکومت سمندر میں سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔








