26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںچین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں نجی شعبے کی شراکت...

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں نجی شعبے کی شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا ، ڈاکٹر گوہر اعجاز

- Advertisement -

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں نجی شعبے کی شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بات بدھ کو اپنے دورہ چین کے دوران ہینگلی گروپ کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر کہی ۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز کی قیادت میں وفد نے ہینگلی گروپ کے نمائندوں کے ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اور ممکنہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

- Advertisement -

بات چیت کا مرکز چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے سے فائدہ اٹھانا تھا تاکہ نجی شعبے کی شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے۔ وفاقی وزیر نے پاکستان کے لوگوں کے لئے معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں ان شراکت داریوں کے کردار پر زور دیتے ہوئے اس طرح کے تعاون کو آسان بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419521

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں