لاہور۔12 فروری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ اورقوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں اورپاکستان کی 60فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔ نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کیلئے وسائل کی فراہمی اخراجات نہیں بلکہ قوم کے روشن مستقبل کیلئے سرمایہ کاری ہے ۔پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اورانہیں جدید علوم سے آراستہ کرنے …
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی مسلم لیگ(ن) کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔12 فروری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ اورقوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں اورپاکستان کی 60فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔ نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کیلئے وسائل کی فراہمی اخراجات نہیں بلکہ قوم کے روشن مستقبل کیلئے سرمایہ کاری ہے ۔پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اورانہیں جدید علوم سے آراستہ کرنے کیلئے پہلے بھی وسائل میں کوئی کمی نہیں آنے دی اورآئندہ بھی وسائل میں کمی نہیں آنے دیں گے۔پنجاب حکومت نے نوجوانوں کی ترقی اورانہیں بااختیار بنانے کے حوالے سے انقلابی پروگرام شروع کررکھے ہیں اورہم نوجوانوں کو بااختیار بنا کر ترقی و خوشحالی کی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔








