راولپنڈی ۔ 12 فروری (اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نے اتوار کوجنوبی وزیرستان اےجنسی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دن جوانوں کے ساتھ گزارا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائرےکٹر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل آفسر کمانڈنگ نے جنوبی وزیرستان پہنچنے پر آرمی چیف کو بارڈر سیکیورٹی منیجمنٹ اور ٹی ڈی پیز کی …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا جنوبی وزیرستان اےجنسی کا دورہ

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 12 فروری (اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نے اتوار کوجنوبی وزیرستان اےجنسی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دن جوانوں کے ساتھ گزارا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائرےکٹر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل آفسر کمانڈنگ نے جنوبی وزیرستان پہنچنے پر آرمی چیف کو بارڈر سیکیورٹی منیجمنٹ اور ٹی ڈی پیز کی واپسی اور بحالی نو سمیت سیکیورٹی اور استحکام کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی ۔آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان میں جاری ترقیاتی کاموں اور بہتر بارڈر سیکیورٹی منیجمنٹ کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔آرمی چےف نے علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے استحکام آپریشنز اور سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی۔








