یورپی یونین میں شمولیت کے حوالے سے یوکرین اور یورپی یو نین کے درمیان بات چیت 18 دسمبر کو شروع ہو گی

181
یوکرین اور یورپی یو نین

برسلز۔15دسمبر (اے پی پی):یورپی یونین میں شمولیت کے لیے مزید اقدامات کے حوالے یوکرین اور یورپی یو نین کے درمیان بات چیت 18 دسمبر کو شروع ہو گی۔

روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یوکرین کی نائب وزیر اعظم برائے یورپی اور یورو-اٹلانٹک انضمام اولگا سٹیفانیشینا نے کہا کہ یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کے لیے مزید اقدامات کے حوالے سےیوکرین اور یورپی یونین کے درمیان رابطے 18 دسمبر سے شروع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ سنائے جانے کے15 منٹ بعد انہیں یورپی کمیشن کی طرف سے ایک کال موصول ہوئی کہ 18 دسمبر کو، ہم اپنے مستقبل کے اقدامات بارےبات چیت کریں گے۔