اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان (ٹی آئی پی) بورڈ کے فیصلوں پر عملدرآمد میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے مفاد پرست عناصر کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا اور ٹی آئی پی کے امور کو بہتر بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ پیر کو …
فون انڈسٹریز بورڈ کے فیصلوں پر عملدرآمد میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،وزیر مملکت انوشہ رحمن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان (ٹی آئی پی) بورڈ کے فیصلوں پر عملدرآمد میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے مفاد پرست عناصر کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا اور ٹی آئی پی کے امور کو بہتر بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ پیر کو یہاں ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 189 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انوشہ رحمن نے واضع کیا کہ بورڈ کے فیصلوں کی عدم تعمیل یا کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کے مطابق ایسے تمام مافیا سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر سیّد خالد گردیزی نے بورڈ کو انٹرنل آڈٹ رپورٹ سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ٹی آئی پی اکاﺅنٹس کے 10 سال کے سپیشل آڈٹ پر پیشرفت ہو رہی ہے تاہم لوکل ٹی آئی پی مینجمنٹ میں شامل بعض مافیا آڈٹ عمل میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے اور آڈیٹرز کے ساتھ تعاون کیلئے تیار نہیں۔








