سعودی عرب کا چوتھا امدادی بحری جہاز غزہ کےلیے روانہ

جدہ ۔17دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات نے جدہ کی اسلامی بندرگاہ سے چوتھا امدادی جہازغزہ کے متاثرین کے لیے روانہ کیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جدہ کی اسلامی بندرگاہ سے روانہ کئے گئے بحری جہاز پرموجود 225 کنٹینرز پرغزہ کے ہسپتالوں کےلیے طبی سامان جبکہ 25 کنٹینرز پرغذائی اشیا، شیلٹرز اور ضروریات زندگی کا سامان …

جدہ ۔17دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات نے جدہ کی اسلامی بندرگاہ سے چوتھا امدادی جہازغزہ کے متاثرین کے لیے روانہ کیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جدہ کی اسلامی بندرگاہ سے روانہ کئے گئے بحری جہاز پرموجود 225 کنٹینرز پرغزہ کے ہسپتالوں کےلیے طبی سامان جبکہ 25 کنٹینرز پرغذائی اشیا، شیلٹرز اور ضروریات زندگی کا سامان موجود ہے۔امدادی بحری جہاز پورٹ سعید پہنچے گا جہاں سے امدادی سامان رفح راہداری کے ذریعے غزہ روانہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی طرف غزہ کے لیے فضائی راستے سے امدادی سامان کی ترسیل بھی جاری ہے جہاں اب تک 30 جہازابو عریش ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں۔