مدینہ منورہ ۔18دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے حکام نے کہا ہے کہ مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 51 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد ہوئی ،15 ہزار سے زیادہ بزرگوں اور معذوروں کو خصوصی سہولتیں فراہم کی گئیں ۔ سعودی خبررساں ادارے ا یس پی اے نے مسجد نبوی کی انتظامیہ کے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 51 لاکھ 19 ہزار …
مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 51 لاکھ زائرین کی آمد،بزرگوں اور معذوروں کو خصوصی سہولیات فراہم کی گئیں،انتظامیہ

مزید خبریں
مدینہ منورہ ۔18دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے حکام نے کہا ہے کہ مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 51 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد ہوئی ،15 ہزار سے زیادہ بزرگوں اور معذوروں کو خصوصی سہولتیں فراہم کی گئیں ۔
سعودی خبررساں ادارے ا یس پی اے نے مسجد نبوی کی انتظامیہ کے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 51 لاکھ 19 ہزار زائرین کا مسجد نبوی میں خیرمقدم کیا گیا ، 15 ہزار 295 بزرگوں اورمعذوروں کو خصوصی سہولتیں مہیا کی گئیں، پانچ لاکھ ایک ہزار 938 زائرین نے روضہ رسول پر حاضری دی جبکہ دو لاکھ 34 ہزار341 زائرین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔
انتظامیہ نے کہا کہ مختلف زبانوں میں ترجمے کی سہولتوں سے 87 ہزار 446 زائرین نے استفادہ کیا جبکہ مسجد نبوی کی لائبریری سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 13 ہزار584 تک رہی۔ان کا کہنا تھا کہ زائرین کو 42 ہزار 125 تحائف دیئے گئے جبکہ 8 ہزار 638 نے فون سروسز اور دیگر مواصلاتی چینلز سے فائدہ اٹھایا۔
انتظامیہ نے بتایا کہ زائرین میں ایک ہفتے کے دوران ایک لاکھ 11 ہزار 600 زمزم کی بوتلیں اور 92 ہزار 992 افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔








