بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر0.4 فیصد کمی

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر0.4 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے بڑی صنعتوں کی پیداوار(ایل ایس ایم)سے متعلق جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکا اشاریہ 112.33 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.4 فیصدکم ہے، گزشتہ …

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر0.4 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے بڑی صنعتوں کی پیداوار(ایل ایس ایم)سے متعلق جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکا اشاریہ 112.33 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.4 فیصدکم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بڑی صنعتوں کی پیداوار(ایل ایس ایم) کا اشاریہ 112.82 پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھا،اکتوبرمیں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ 111.06 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 4.1 فیصدکم ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں خوراک کے شعبہ میں 0.6 فیصد، کوک اینڈپیٹرولیم مصنوعات 0.5 فیصد، کیمکلز 0.2 فیصد، ملبوسات 4فیصد، فارما 1.7 فیصد، غیردھاتی معدنیات 0.3 فیصد، مشنیری وآلات 0.2 فیصد، اوردیگرمینوفیکچرنگ کی پیداوارمیں 0.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

اس کے برعکس ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداوارمیں 3.1 فیصد، آئرن وسٹیل 0.1 فیصد،آٹوموبائل 1.5 فیصد، تمباکو0.8 فیصد، برقی آلات 0.5 فیصد، پیپراینڈبورڈ0.1 فیصد، اورٹرانسپورٹ آلات کی پیداوارمیں 0.1 فیصدکی کمی ہوئی۔