اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ اورماہانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے نومبر2023 تک کی مدت میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 656 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت …
براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ اورماہانہ بنیادوں پراضافہ
اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ اورماہانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے نومبر2023 تک کی مدت میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 656 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصدزیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 607 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ نومبر2023 میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 131 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں 12 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ سال نومبرمیں پاکستان میں 117 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی۔








