کراچی ۔ 13 فروری (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر عمر سے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکا ءاللہ نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں خطہ کی صورتحال، پا ک بحریہ کی پیشہ وارانہ مہارت سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاک بحریہ کا شمار دنیا …
گورنر سندھ محمد زبیر عمر سے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکا ءاللہ اور وفاقی وزیر زاہد حامد کی ملاقات

مزید خبریں
کراچی ۔ 13 فروری (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر عمر سے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکا ءاللہ نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں خطہ کی صورتحال، پا ک بحریہ کی پیشہ وارانہ مہارت سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاک بحریہ کا شمار دنیا کی بہترین پروفیشنل مہارت کی حامل افواج میں ہوتا ہے، امن مشقوں میں دیگر ممالک کی افواج کی شرکت دراصل پاک بحریہ پر ان کے بھرپور ا عتماد کا مظہر ہے، امن مشقوں کا مقصد خطہ میں بحری دہشت گردی کا خاتمہ اور اسمگلنگ کی روک تھام میں مدد حاصل کرنا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پیشہ وارانہ مہارت، جذبہ ایمانی اور ہر وقت تیار رہنے کے عزم نے پاک بحریہ کو دنیا میں ممتاز اور ہماری بحری سرحد کو ہر قسم کے خطروں سے محفوظ بنا دیا ہے ۔








