راولپنڈی ۔ 13 فروری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے مختلف منصوبوں کی بدولت پاکستان کا دفاع مضبوط ہوا ہے ۔وہ سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایس پی ڈی پہنچے تو …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے دورہ کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 13 فروری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے مختلف منصوبوں کی بدولت پاکستان کا دفاع مضبوط ہوا ہے ۔وہ سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایس پی ڈی پہنچے تو ڈائریکٹر جنرل ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے ان کا خیر مقدم کیا اور پاکستان سٹرٹیجک پروگرام کے مختلف پہلوﺅں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔آرمی چیف نے کہا کہ ہماری سکیورٹی کو درپیش مخصوص خطرات سے نمٹنے کے لئے پاکستان سٹرٹیجک پروگرام کی مرکزی حیثیت رکھتا ہے ۔انہوں نے سٹرٹیجک ڈویژن کے سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو پاکستان کا دفاع مضبوط بنانے پر سراہا ۔انہوں نے سٹرٹیجک فورسز کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے اعلی معیار کو بھی سراہا ۔انہوں نے سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے سکیورٹی پروگرام پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔








