وزیر مملکت ماروی میمن کی کوئٹہ میں اراکین بلوچستان اسمبلی کو قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری اپڈیٹ کیلئے نئے سروے پر بریفنگ

کوئٹہ/اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے پیر کو کوئٹہ میں اراکین بلوچستان اسمبلی کو قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری (این ایس ای آر) اپڈیٹ کیلئے کرائے جانے والے نئے سروے پر بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا کہ موجودہ سروے میں ملک کے ہر کونے کا سروے کیا جائے گا۔ سابقہ حکومت کی …

کوئٹہ/اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے پیر کو کوئٹہ میں اراکین بلوچستان اسمبلی کو قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری (این ایس ای آر) اپڈیٹ کیلئے کرائے جانے والے نئے سروے پر بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا کہ موجودہ سروے میں ملک کے ہر کونے کا سروے کیا جائے گا۔ سابقہ حکومت کی جانب سے 2010-11ءمیں کرائے جانے والے سروے میں بلوچستان کے دور دراز علاقوں کو نظر انداز کیا گیا تھا جیسا کہ بی آئی ایس پی مستحقین کو ان کا جائز حق فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہماری سروے ٹیمیں بلوچستان کے ہر گھرانے کا دورہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سروے کے ابتدائی مرحلے میں قلعہ سیف اللہ، نصیر آباد اور کچھ کا سروے کیا جارہا ہے جبکہ باقی اضلاع میں ملک گیر سروے کے دوران سروے کیا جائے گا جس کا آغاز ستمبر 2017ءسے ہو گا۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے اراکین پارلیمنٹ پر زور دیا کہ اس سروے میں بھرپور تعاون کریں تاکہ بی آئی ایس پی ملک کی پہلی متحرک این ایس ای آر کے اندراج کے قابل ہو اور آبادی کی سماجی و معاشی حالات میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے دیکھ بھال کرسکے۔

Leave a Reply