اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے چیئرنگ کراس لاہور میں پیر کی شام ہونے والے دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ وہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ اقدامات دہشت …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی لاہور میں دھماکہ کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے چیئرنگ کراس لاہور میں پیر کی شام ہونے والے دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ وہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ اقدامات دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے اور ہماری حکومت اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے۔








